File Photo

عازمین حج کیلئے ویکسی نیشن مہم آج شروع ہورہی ہے
16 جولائی 2017 (14:32)
0

عازمین حج کے لئے ویکسی نیشن مہم آج شروع ہورہی ہے۔
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ ملک بھر کے تمام حاجی کیمپوں میںمہلک امراض سے بچائو کی ویکسین وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہے۔
انہوںنے کہا کہ عازمین حج کو اپنی روانگی سے کم از کم دس دن پہلے اپنے حفاظتی ٹیکوں کے کورس کی تکمیل یقینی بنانی چاہئے۔
حج پروازوں کا آغاز اس ماہ کی چوبیس تاریخ سے ہوگا جو اگلے ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہیںگی۔
ادھر وزارت نے نجی حج سکیم کے عازمین کو دھوکہ دہی سے بچنے میں مدد دینے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔
وزارت کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عازمین اپنے حج گروپ منتظم کے اندراج شدہ نمبر کے پہلے چار ہندسے اپنے موبائل فون سے 8331 پر بھیج کر اس کی تصدیق کراسکتے ہیں۔