لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق کیلئے2 نئی ویب سائٹس کا آغاز
16 جولائی 2017 (13:38)
0

سٹیزن پولیسLiaison کمیٹی نے لاوارث لاشوں کی شناخت اور چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فونز کی تصدیق کیلئے دو نئی ویب سائٹس کا آغاز کیا ہے۔

Liaison کمیٹی کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے محمد وقاص کو بتایا کہ لاوارث لاشوں کی شناخت سے متعلق معلومات اس ویب سائٹ
shanakhat.cplc.org.pk پردستیاب ہوگی۔
یہ ویب سائٹ ایدھی فائونڈیشن اورChipa ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔
ادھرچھینے گئے اورچوری شدہ موبائل فونز کی تصدیق آئی ایم ای آئی نمبرز کے ذریعے اس ویب سائٹ mobilephone.cplc.org.pk پر دستیاب ہوں گی۔