فرانس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا
16 جولائی 2017 (13:32)
0

فرانس کے وزیر خارجہ Jean Yves le Drian نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی قیادت کے کردار کو سراہا ہے۔

جدہ میں سعودی وزیر خارجہ Adel al Jubeir کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یقین دلایا کہ فرانس دہشت گردی کی حمایت نہیں کرے گا۔
انہوں نے قطر اور اس سے قطع تعلق کرنے والے ملکوں کے درمیان مذاکرات پر بھی زوردیا اورتوقع ظاہر کی کہ ان کا یہ عمل قطر کے شہریوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔