File Photo

وفاقی حکومت کا خیبرایجنسی میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد کیلئے بحالی پروگرام کا آغاز
16 جولائی 2017 (13:20)
0

وفاقی حکومت نے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کا پروگرام شروع کیا ہے۔

فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاو ر کے نمائندے کو بتایا کہ متاثرین کو تباہ حال مکانات کی مرمت کیلئے نقد امداد دی جارہی ہے۔
اب تک چار ہزار چھ سو 39 خاندانوں میں ایک ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔