خضدار:تباہ شدہ پل پر کار پانی میں بہہ جانے سے2 افراد جاں بحق
16 جولائی 2017 (13:15)
0

ضلع خضدار کی تحصیلWadh کے علاقے میں تیز بارشوں کے باعث جزوی طورپر تباہ شدہ پل پر ایک کار کے پانی میں بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کمشنر قلات ڈویژن کو متاثرین کو تمام ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔