سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشش کررہی ہے
16 جولائی 2017 (13:10)
0

سندھ کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد کے نمائندے کو بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران قاسم آباد اور حیدرآبادTalukas کے سیوریج کے نظام کوجدید بنانے کی سکیم رواں مالی سال کے دوران مکمل کی جائے گی جس پر ایک ارب بیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

حیدر آباد کے لئے پانی صاف کرنے کا نیا پلانٹ لگایا جائے گا جس پر ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
ادھر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدر آباد میں پچاس ارب روپے کی لاگت سے تیس بستروں پر مشتمل بچوں کے انتہائی نگہداشت کا یونٹ قائم کیا جائے گا۔