کینیڈا کے شہریوں کا کشمیریوں کی طویل جدوجہد کوخراج تحسین
16 جولائی 2017 (13:05)
0

کینڈا کے شہریوں نے مظلوم کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فرینڈز آف کشمیرکمیٹی کینیڈا کے زیر اہتمام ٹورونٹو میں منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے برہان وانی شہید کو بھی ان کی پہلی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔
کانفرنس میں کشمیری عوام کی حالت زار کو ان کے نصب العین کے حصول تک ہر فورم پر اجاگر کرنے کے عزم کابھی اعادہ کیا۔