File Photo

قوم نے دھرنے کی سیاست مسترد کردی:شہباز شریف
16 جولائی 2017 (12:41)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے احتجاج ،لانگ مارچ اور دھرنے  کی سیاست مسترد کردی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو قوم کی خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر سیاسی عناصر اپنے غیر جمہوری طرز عمل سے قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو عناصر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔