File photo

اگر بھارت نے دوکلم سے فوج واپس نہ بلائی تو دوطرفہ صورتحال بگڑسکتی ہے:چین
16 جولائی 2017 (12:03)
0

چین نے کہاہے کہ اگر بھارت نے دوکلم کے علاقے سے اپنی فوج واپس نہ بلائی تو دوطرفہ صورتحال بگڑسکتی ہے۔ چین کی سرکاری خبرایجنسی Xinhuaنے اپنے ایک تبصرے میں کہاکہ فوجی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اورعلاقے سے بھارتی فوج کا انخلاء اس مسئلے کاواحد حل ہے۔

خبررساں ادارے نے مزیدکہابھارت کو چاہیے کہ وہ موجودہ صورتحال کودوہزارتیرہ اور دوہزارچودہ میں لداخ کے قریب پائی جانے والی کشیدگی کی طرح نہ تصورکرے جب سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعہ کاحل ممکن ہواتھا۔