ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان : محکمہ موسمیات
16 جولائی 2017 (08:10)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران زیریں سندھ اور بلوچستان میں اکثرمقامات پرجبکہ سکھر،لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد، ڈیر ہ غازی خان ، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژنوں ،اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ملک کے دیگرحصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
آج صبح ریکار ڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 24 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 28,کراچی 27,پشاور 30,کوئٹہ 23,گلگت 24,مری 19اورمظفرآباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ