ترک صدر کی گزشتہ جولائی میں ناکام بغاوت کے دوران پارلیمنٹ کی جرات کی تعریف
16 جولائی 2017 (08:07)
0

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے گزشتہ جولائی میں ناکام بغاوت کے دوران پارلیمنٹ کی جرات کی تعریف کی ۔
رات انقرہ میں ترکی کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بغاوت میں حصہ لینے والے فوجیوں نے پارلیمنٹ پرگولہ باری کرکے خواپنی توہین کی کیونکہ ارکان پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہی۔
انہوں نے کہاکہ اب ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی دوبارہ پارلیمنٹ پرحملہ نہ کرسکے۔
اس سے پہلے ترکی کے صدر نے بغاوت کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے اعزاز میں استنبول میں شہداء پل کے قریب یادگارشہداء کی نقاب کشائی کی ۔
ترکی میں گزشتہ سال ناکام فوجی بغاوت میں اڑھائی سو افرادہلاک اور تقریباًبائیس سو زخمی ہوئے تھے۔