بندرگاہوں اورجہازرانی کے وزیرمیرحاصل بزنجونے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات عائد کرناپراناحربہ ہے ۔

file Photo

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وزیراعظم کےمستعفی ہونے کامطالبہ غیرمنصفانہ ہے:بزنجو
16 جولائی 2017 (07:55)
0

بندرگاہوں اورجہازرانی کے وزیرمیرحاصل بزنجونے کہاہے کہ پانامہ دستاویزات کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حزب اختلاف کی جانب سے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کامطالبہ غیرمنصفانہ ہے۔
پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ دستاویزات کے معاملے میں حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں خصوصاً تحریک انصاف کارویہ نامناسب اور غیرذمہ دارانہ ہے۔
حاصل بزنجونے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے طرز عمل نے تحقیقاتی رپورٹ کو متنازعہ بنادیاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے الزامات عائد کرناپراناحربہ ہے جو ماضی میں کئی منتخب حکومتوں کے خلاف استعمال کیاگیا۔