وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک کے آئین کے مطابق وزیراعظم کو عدالت عظمیٰ میںا پنے دفاع کاپورا حق حاصل ہے۔

file Photo

پانامہ پیپرزمقدمے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظار کرناچاہیے:شاہد
16 جولائی 2017 (07:09)
0

وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ سب کو پانامہ پیپرزمقدمے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کاانتظار کرناچاہیے اور حکومت عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ملک کے آئین کے مطابق وزیراعظم کو عدالت عظمیٰ میں ا پنے دفاع کاپورا حق حاصل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سیاسی مخالفین گزشتہ چاربرس سے وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں کیونکہ وہ مسلم لیگ نون کی قیادت کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔