شامی فوج کا جنوب مغربی صوبے رقہ میں تیل کے کنو وں پر قبضہ
16 جولائی 2017 (06:54)
0

شام کی فوج نے جنوب مغربی صوبے رقہ میں تیل کے کئی کنووں پر قبضہ کرلیاہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن Ikhbariyah نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ فوج نے وہاب، الفہد ، Dbaysan ،القصیر، Abu al qalal اور Abu Qalash کے تیل کے کنوئوں اور جنوب مغربی رقہ کے صحرائی علاقے کے کئی دیہات کا قبضہ حاصل کرلیاہے۔
فوج اوراتحادی مسلح گروہ گزشتہ چند ماہ سے حلب شہر کے مشرق کی طرف پیشقدمی کررہے ہیں اور انہوں نے دریائے فرات کے مغربی علاقے کاقبضہ حاصل کرلیا ہے جہاں سے عسکریت پسند اپنے غیرقانونی دارالحکومت رقہ کے دفاع میں پسپا ہوگئے۔
فوج کااگلاہدف Sukhna کے قصبے پرقبضہ کرنا ہے جو مشرقی صوبہ دیرمیں داخل ہونے کاراستہ ہے۔