وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو منتخب کر نیوالےعوام جانتے ہیں کہ حکومت ان کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے ۔

file Photo

جمہوری حکومت کیخلاف کی جانیوالی سازش کامیاب نہیں ہوگی:احسن
16 جولائی 2017 (06:24)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ اسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ نون کے ارکان نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی متعصبانہ رپورٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں مقابلہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
وزیرنے کہاکہ مسلم لیگ نون کو منتخب کرنے والے عوام جانتے ہیں کہ حکومت ان کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے اور اس نے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔