file photo

عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کاسکہ جاری کیا جائیگا
16 جولائی 2016 (20:25)
0

سٹیٹ بنک معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں پچاس روپے مالیت کاسکہ جاری کرے گا ۔

بینک کے گورنر ارشد محمود وتھرا نے اس بات کا اعلان ہفتہ کے روز اسلام آباد میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہونے والے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔
اجتماع میں بینک کی انتظامیہ ، مرحوم عبدالستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی ، شعبہ مالیات کے نمائندگان ، مخیرحضرات اور نمایاں سماجی شخصیات نے شرکت کی۔