file photo

پاکستان میں جمہوریت جڑیں پکڑ رہی ہے:عرفان
16 جولائی 2016 (20:21)
0

 قومی تاریخ اورادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت جڑیں پکڑ رہی ہے ۔

ہفتہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہ ترکی کے عوام نے بہادری سے اپنے ملک میں جمہوریت کا دفاع کیا ۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ یہ عوام کاحق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ ملک کے معاملات کون چلائے گا انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنے حکمران منتخب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔