file photo

ترکی کے عوام نے منفی قوتوں کو شکست دی ہے:آصف
16 جولائی 2016 (20:18)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ترکی کے عوام نے منفی قوتوں کو شکست دی ہے اور اپنے حق حکمرانی کا دفاع کیا ہے ۔

ایک نجی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے جمہوریت کوپٹڑی سے اتارنے کی کوشش کوناکام بنانے پرترکوں کے حوصلے کو سلام پیش کیا ۔
خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم ممالک کوجمہوریت کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں کئی مسائل اور چیلنجوں کاحل موجود ہے ۔