file photo

فاٹا میں امن بحال کردیاگیا ہے:جھگڑا
16 جولائی 2016 (20:15)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ پورے ملک خصوصاً فاٹا میں امن بحال کردیاگیا ہے ۔

وادی کاغان کے علاقے ناران میں ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے بعد سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا ۔
انہوں نے کہاکہ سیاحت کاشعبہ معاشی ترقی کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے ۔