file photo

یوایس ایڈ کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے امداد دینے پرمتفق
16 جولائی 2016 (19:35)
0

یوایس ایڈ نے کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کیلئے آٹھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کی امداد دینے پراتفاق کیا ہے ۔

واپڈا حکام کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی پہلے ہی اس منصوبے کی منظوری دے چکی ہے ۔
تکمیل کے بعد اس ڈیم سے سولہ ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کے علاوہ انیس میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جائے گی ۔
اس ڈیم سے تقریباً پچاس ہزار افراد کو پینے کے پانی کی سہولت کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی ۔