file photo

یورپی ملکوں کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف
16 جولائی 2016 (19:30)
0

یورپی ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اوراس کے کلیدی کردار کوسراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اس کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔  یہ بات ہفتہ کے روز منگولیا میں گیارہویں ASEM سربراہ اجلاس کے موقع پر امورخارجہ اور سیکورٹی پالیسی کے بارے میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ مز Federica Magherini اور پرتگال ، رومانیہ اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران کیا۔

انہوں نے اقتصادی بحالی کیلئے پاکستان کی موثر پالیسیوں کو بھی سراہا اورپاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی خواہش کااظہارکیا۔ مشیرخارجہ نے مز MOGHERIN کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران انھیں کامیاب آپریشن ضرب عضب بہتر معیشت اور سماجی شعبے میں اصلاحات سمیت پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کے بارے میں انھیں بتایا۔
انہوں نے پاکستان کوجی ایس پی پلس کا درجہ ملنے ، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان READMISSION معاہدے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
مشیرخارجہ نے رومانیہ ، پرتگال ، اورڈنمارک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کوتقویت دینے پر اتفاق کیا جس کے تحت تجارت ، تعلیم اور ثقافتی روابط کووسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ناخوشگوار واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور کشمیری عوام کے حقوق کااحترام کرنے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔