file photo

خواتین کو بااختیار بنانے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی :ماروی
16 جولائی 2016 (19:20)
0

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ خواتین کومعاشی طورپر بااختیار بنانے میں سرمایہ کاری سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

وہ ہفتہ کو ہنزہ میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کی بنائی ہوئی دستکاریوں کی افتتاحی نمائش میں گفتگو کررہی تھیں ۔
انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی سے نہ صرف غربت کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے بلکہ اس سے مستحقین کو مصنوعات کی مارکیٹنگ میں بھی رسائی ملی ہے ۔
بی آئی سی پی کی چیئرپرسن نے کہاکہ مستحقین کی مصنوعات پہلے ہی سے آن لائن ہیں جن کی وجہ سے ملک کی روایتی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر شناخت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ غریب طبقے کی دستکاریوں کی مارکیٹوں تک رسائی سے ان کی مالی طورپر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی ۔
نمائش کو دیکھنے والوں نے مختلف قسم کی مصنوعات میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔