file photo

جمہوری حکومتیں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں:رشید
16 جولائی 2016 (19:13)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری حکومتیں ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔

ہفتہ کے روز پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جمہوریت کی بدولت آئین ملا انہوں نے کہاکہ جمہوریت ہی کی بدولت ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔
وزیراطلاعات نے ترکی میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے ترک عوام کے کردارکوسراہا انہوں نے کہاکہ ترک عوام کی جانب سے جمہوریت کا دفاع جمہوری قوتوں کیلئے اطمینان کا باعث ہے جبکہ یہ آمرانہ ذہنیت کیلئے ایک خطرہ ہے ۔
پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے بھی احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست کومسترد کردیا ۔