file photo

 کشمیری منگل کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے
16 جولائی 2016 (18:43)
0

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری منگل کو پاکستان کے ساتھ یوم الحاق اس عزم کے ساتھ منائیں گے کہ بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔

19جولائی 1947ء کو کشمیریوں نے سری نگر میں آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس کی طرف سے ایک تاریخی قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں تقسیم کے منصوبے اور دو قومی نظریے کے مطابق جموں وکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیاگیا تھا۔
ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حالیہ ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف بدھ کو یوم سیاہ منایاجائے گا ۔