file photo

تمام فریق صدر رجب طیب کی حکومت کی حمایت کریں :اوباما
16 جولائی 2016 (18:39)
0

امریکی صدر بارک اوبامہ نے ترکی میں تمام فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ فوج کی طرف سے بغاوت کے اقدام کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان کی جمہوری منتخب حکومت کی حمایت کریں ۔

اوباما نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں سے ملاقات کے بعد ترکی میں فریقین پر بھی زوردیا کہ وہ صبروتحمل کامظاہرہ کریں اور تشدد اور خونریزی سے اجتناب کریں۔
امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے ایک الگ بیان میں کہاکہ امریکہ کو ترکی کی موجودہ صورتحال پرگہری تشویش ہے ۔
کیری نے ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusogluسے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے تمام فریقوں پرزوردیاکہ ترکی میں سفارتی مشنوں ، ان کے عملے اور شہریوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے ۔