یورپی رہنمائوں نے ترکی میں تختہ الٹنے کی کوشش مستردکردی
16 جولائی 2016 (18:04)
0

یورپی رہنمائوں نے ترکی میں تختہ الٹنے کی کوشش کو مستردکردیا ہے ۔
EUROPE THORBJORN JAGLAND کی کونسل کے صدر نے ٹویٹر پرایک پیغام میں کہاکہ کونسل آف یورپ کے ایک رکن ملک میں جمہوری طورپر منتخب رہنمائوں کو ہٹانے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے ۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل JENS STOLTENBERG نے آج ایک تحریری بیان میں ترکی کے جمہوری اداروں اور اس کے آئین کے مکمل احترام کامطالبہ کیا ہے ۔
جرمن حکومت نے بھی رات گئے ترکی کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے خلاف رد عمل ظاہر کیا ہے ۔
جرمن چانسلر ANGELA MERKEL کے ترجمان STEFFEN SEIBERT نے ٹویٹر پرپیغام میں کہاکہ ترک جمہوریت کا احترام کیاجاناچاہیے ۔
برطانیہ کے نئے وزیرخارجہ بورسن جانسن نے بھی اپنی تشویش کااظہار کیا ۔
یورپی یونین پالیسی چیف Federica Mogherini نے بغاوت کی کوشش کے بعد ترکی کے جمہوری اداروں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ۔