file photo

حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن مراعات دے گی: حیفظ الرحمان
16 جولائی 2016 (17:50)
0

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حیفظ الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن مراعات دے گی ۔

گلگت میں چین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کاجائزہ لینے کیلئے جلد ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے گا ۔
وزیراعلیٰ نے 1985ء میں پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو مزید موثر بنانے کیلئے اس میں ضروری ترامیم پرزوردیا ۔