وزیرا عظم نوازشریف نے صدرطیب اردوان ، ترکی کی جمہوری منتخب حکومت اور ملک کے جمہوری اداروں سے مکمل تعاون اور یکجہتی کااظہار کیاہے ۔

پاکستان کی ترکی میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی مذمت
16 جولائی 2016 (15:42)
0

وزیرا عظم نوازشریف نے ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے ترکی کے بہادر عوام کے عزم کو سراہا جو جہالت اور لاقانون قوتوں کے سامنے ڈٹ گئے اور اپنے ملک میں جمہوریت کی حمایت اور عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے صدرطیب اردوان ، ترکی کی جمہوری منتخب حکومت اور ملک کے جمہوری اداروں سے مکمل تعاون اور یکجہتی کااظہار کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ جمہوری ، پر امن اور مستحکم ترکی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعائوں سمیت صدر طیب اردوان اور تر ک عوام کیلئے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تاریخی او ر مضبوط تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے ۔
نوازشریف نے کہاکہ وہ ضرورت کی ہر گھڑی میں صدر طیب اردوان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ فوری تعاون کو بے حد سراہتے ہیں ۔
وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکی کی منتخب حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔