16 جولائی 2016 (13:55)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزد دو نوجوانوں کی شہادت اور ایک شخص کے زخمی ہونے سے حالیہ انتفادہ تحریک میں شہداء کی تعداد 43ہوگئی ہے ۔اس مہینے کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے تھے ۔
انتفادہ کی تحریک کے دوران بھارتی فوج اور پولیس کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ ، ربڑ کی گولیاں چلانے اور آنسو گیس کے گولے لگنے سے 2500سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ربڑ کی گولیاں لگنے سے ایک سو بیس سے زائد افراد کی آنکھیں زخمی ہوگئیں اور ان میں سے بہت افراد کی بینائی ختم ہوگئی ہے ۔مقبوضہ حکام نے مقبوضہ علاقے میں آج مسلسل آٹھویں روز بھی کرفیو اور دوسری پابندیاں نافذ کررکھی ہیں ۔
حکام نے کل جماعتی کانفرنس کے چیئرمین اور دوسرے رہنمائوں کو شہادتوں کے واقعات کے خلاف مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لئے انہیں گھروں میں نظر بند یا نہیں غیرقانونی طور پر قید کررکھاہے ۔