اس کے تحت 200بسیں کراچی سے صوبے کے مختلف شہروں سے چلائی جائیںگی ۔

عوام کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے کراچی سے مختلف شہروں کے درمیان بس چلانے کامنصوبہ
16 جولائی 2016 (12:56)
0

سندھ میں عوام کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے کراچی سے مختلف شہروں کے درمیان بس چلانے کامنصوبہ شروع کیاجارہاہے ۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 200بسیں کراچی سے صوبے کے مختلف شہروں سے چلائی جائیںگی ۔
سندھ حکومت کراچی میں سولہ ارب روپے کی لاگت سے ییلولائن بس ٹرانزٹ منصوبہ بھی شروع کریگی ۔ کراچی میں گرین لائن بس منصوبے پرکام جاری ہے جس کے لئے وفاقی حکومت نے فنڈ فراہم کئے ہیں ۔
منصوبے پر سولہ ارب روپے خرچ ہونگے ۔