براک اوبامانے کہا ہے کہ ایوان کے سابق سپیکر کی تجویز امریکیوں کی حیثیت سے ہمارے موقف کے منافی ہے۔

صدر اوباما کی امریکہ میں مسلمانوں کے عقائد کی جانچ پڑتال کی نامناسب تجویز کی مذمت
16 جولائی 2016 (12:22)
0

صدر براک اوباما نے ری پبلکن پارٹی کے ایک سینئر رکن کی اس نامناسب تجویز کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں رہائش پذیر ہر مسلمان کے عقائد کی جانچ پڑتال کی جائے۔
فرانس میں گزشتہ رات ہونے والے حملوں کے تناظر میں ایوان کے سابق سپیکر نیوٹ گنگریک کی تجویز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تجویز انتہائی نامناسب ہے اور امریکیوں کی حیثیت سے ہمارے موقف کے منافی ہے۔