وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی: پرویزرشید
16 جولائی 2016 (09:56)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل استعمال نہیں کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بعض جماعتیں سخت زبان استعمال کر رہی ہیں جس سے انتخابی مہم میں تشدد پھیل سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور لوگوں کی جانوں کاتحفظ آزاد کشمیر حکومت کی ذمہ دار ی ہے۔