میولول کاوسوگلو نے ترکی کی جمہوریت کا ساتھ دینے کاعزم ظاہر کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر ملک سے یہی توقع رکھتے ہیں۔

 طار ق فاطمی کا ترک وزیرخارجہ کوفون، ترک حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
16 جولائی 2016 (09:49)
0

خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طار ق فاطمی نے ترکی کے وزیرخارجہ میولول کاوسوگلوکو ٹیلی فون کیا اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکی کی حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے ترکی کی جمہوریت کا ساتھ دینے کاعزم ظاہر کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا' انہوں نے کہا کہ ہم ایک برادر ملک سے یہی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کی جمہوریت اور حکومت کیلئے حمایت کا پیغام بھیجنے پر وزیراعظم نواز شریف کے بھی شکر گزار ہیں۔

ایک انٹرویو میں سید طارق فاطمی نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی تھا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب ترکی کے وزیراعظم نے اعتما دکا ووٹ حاصل کرلیاتھا۔طارق فاطمی نے ترکی کے عوام کوسراہا جو جمہوریت ، جمہور ی اداروں اور قانون کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتے ہیں ۔

ترک وزیرخارجہ MEVLUT CAVUSOGLU نے ملک میں جمہوریت کی حمایت کرنے پرپاکستان کا شکریہ اداکیا ۔