حکومت پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پاکستا ن جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

ترکی کے عوام کی خواہش کی حمایت کر تے ہیں :پاکستان
16 جولائی 2016 (09:45)
0

پاکستان ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ایک بیان میں حکومت پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ہم وہاں کے عوام کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں جس کا اظہار ترکی کے جمہوری نظام اور منتخب جمہوری قیادت سے ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستا ن جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم کو امید ہے کہ ترکی میں امن اور معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترکی کے عوام نے باغی فوج کو شکست دی ہے اور اپنے اقتدارکے حق کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک عوام جمہوری نظام کے خاتمے کی کوشش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور مارشل لاء کوئی قانون نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم ممالک کو اپنے مسائل پر قابو پانے کے لئے جمہوریت کی ضرورت ہے۔