امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ منصوبے کے بارے میں وزیراعظم کا قومی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کاچین پاکستان اقتصادی راہداری پرمشاورت کےاقدام کاخیرمقدم
16 جنوری 2016 (10:45)
0

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر اپنےتحفظات دورکرنے کیلئے وزیراعظم کی خیبرپختونخوااوربلوچستان کے رہنمائوں سے مشاورت کے اقدام کا خیرمقدم کیاہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں وزیراعظم کا قومی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔


تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نے کہا کہ قومی مفاد سے متعلق مسائل کو سڑکوں کی بجائے مل بیٹھ کر حل کیا جانا چاہیے۔بی این پی کے رہنما جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ سیاسی رہنما چین پاکستان اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پیرصابر شاہ نے کہا کہ سیاسی قیادت نے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی حمایت کریںگے۔انہوں نے کہا اس منصوبے سے تمام صوبے یکساں مستفید ہوں گے۔