فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے ایک شخص کے دماغ کو مردہ کر دیا۔

درد کی دوا نے دماغ مردہ کر دیا
16 جنوری 2016 (21:48)
0

فرانس میں درد کی ایک نئی دوا کے تجرباتی استعمال نے ایک شخص کے دماغ کو مردہ کر دیا ہے تاہم دوا ساز کمنی نے اصرار کیا ہے کہ اس نے تمام بین ا لاقوامی ضابطوں کو مدنظر رکھا تھا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ آنے والی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دوا بھنگ سے بنی تھی جسے وزارت صحت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔