پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پروگرام دیہی معیشت کی خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ہے۔

دیہی علاقوں کے عوام کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
16 جنوری 2016 (14:10)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں خادم پنجاب ررول روڈز پروگرام کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پروگرام دیہی معیشت کی خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک ارب پچاس کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ دیہی آبادی کا طرززندگی بدل دے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو شاہراہوں کے لئے جامع لوڈ منجمنٹ سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ادارے کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں کوبروقت اورشفاف انداز میں مکمل کرنے کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نےکہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ادارے کو جدید خطوط پر قائم کیاجائےگا۔اجلاس کے دوران ادارے کے انتظامی ڈھانچے سمیت مختلف اہم معاملات کی منظوری دی گئی۔