ٹیکنوکریٹ ، خواتین ، نوجوانوں ، اقلیتوں اور کارکنوں کی مخصوص نشستوں کے لئے پچپن یونین کونسلوں کے نئے منتخب چیئرمین ووٹ ڈال رہے ہیں۔

اسلام آباد: مخصوص نشستوں پرامیدوارں کےانتخاب کیلئےپولنگ
16 جنوری 2016 (11:38)
0

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں مخصوص نشستوں پر امیدوارں کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ٹیکنوکریٹ ، خواتین ، نوجوانوں ، اقلیتوں اور کارکنوں کی مخصوص نشستوں کے لئے پچپن یونین کونسلوں کے نئے منتخب چیئرمین ووٹ ڈال رہے ہیں۔

خواتین کی سترہ ، نوجوانوں ، کسانوں اور اقلیتوں کی تین ،تین اور ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست کیلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔