وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوہنرمندبنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

معیشت کی بہتری کیلئے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں:احسن
16 جنوری 2016 (19:01)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ تعلیم یافتہ اورہنرمند نوجوانوں کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔
ہفتہ کے روز لاہور میں پاکستان کوٹنگ شوکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوہنرمندبنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت ترقی کررہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جلد پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس کااہتمام کرے گی کیونکہ حکومت مصنوعات کی عالمی سطح پر اعلیٰ پذیرائی چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وژن2025 کے تحت حکومت پاکستان کی معیشت کو دنیا کا دس مضبوط ترین معیشتوںمیں شامل کرنے کی خواہاں ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ دوہزار سولہ کو صنعتی پیداوار ' معیار اور جدت کے سال کے طور پر منایا جائے گا۔
انہوںنے ذرائع ابلاغ پرزور دیا کہ وہ بیرون ملک پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔