وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً کراچی میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ۔

کراچی میں دہشت گردی،جرائم80فیصد کم ہوگئے: قائم علی شاہ
16 جنوری 2016 (19:07)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اسی فیصد تک کمی آئی ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز شہید بینظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں ایگل فورس کی اٹھائیسویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے خصوصاً کراچی میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔