جنوبی ایشیاء میں پائیدارامن کیلئےکشمیرکےمسئلےکاحل ناگزیرہے:کل جماعتی حریت کانفرنس
16 جنوری 2016 (11:34)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔سری نگر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلے سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں۔


انہوں نے دونوں ملکوں کی قیادت پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کے حل کیلئے جراتمندانہ اور مربوط اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ حریت کارکن اور لوگ ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جا سکے۔