جموں وکشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی شبیراحمدشاہ کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت
16 جنوری 2016 (10:56)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا سینئر حریت رہنما کو 215 دنوںتک زیر حراست رکھا گیا۔


انہوںنے کہا حکام نے شبیر احمد شاہ کی رہائش گاہ کو ذیلی جیل میں تبدیل کردیا ہے اور آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کشمیری عوام غاصبانہ اقدامات کے باوجود جدوجہد آزادی بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔