وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اس مقصد کے حصول میں برآمدات کے شعبے کا کردار بہت اہم ہے۔

پاکستان کودنیاکی 25ویں بڑی معیشت بنانےکیلئےکوشاں ہیں:احسن
16 جنوری 2016 (20:27)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کوآئندہ 10 برسوں میں دنیا کی پچیسویں بڑی معیشت بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ہفتہ کے روز لاہور میں تین دو روزہ پاکستان کوٹنگ شو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول میں برآمدات کے شعبے کا کردار بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے نجی شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی بھرپور شرکت کے بغیر اقتصادی ترقی کے تمام منصوبے نامکمل رہیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک شاندار تحفہ ہے اور اس کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف پہلے ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو پوری قوم کامنصوبہ قرار دے چکے ہیں اور یقین دلایا ہے کہ اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیے جانے والے منصوبوں سے تمام صوبوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔
احسن اقبال نے یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت مغربی صوبوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات سے محروم نہیںرکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا اور پاکستان کوافغانستان\' وسط ایشیائی ریاستوں اور چین کیلئے تجارتی مرکزبنا دے گا۔
پیداوار \' معیار اور جدت کا سال قرار دیا گیاہے اور ان تین عوامل پر توجہ مرکوزرکھتے ہوئے ایک جامع آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔