غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار9نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ(ن) نے میٹرو پولیٹن اسلام آباد کی 18مخصوص نشستیں جیت لیں
16 جنوری 2016 (21:25)
0

میٹرو پولیٹن اسلام آباد کی 27 مخصوص نشستوں پر انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 18 نشستوں اور پی ٹی آئی کے 9 نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست پر 3 امیدواروں میں مقابلہ تھا جس پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ انصر کامیاب ہو گئے جبکہ خواتین کی کل 17 مخصوص نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 11 نشستیں اور تحریک انصاف نے 6 خواتین کی نشستیں جیت لیں۔
غیر مسلموں کی 3 نشستوں میں سے 2 اور نوجوانوں کی 3 میں سے 2 نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔
یوتھ اور غیر مسلموں کی ایک ایک نشست پی ٹی آئی نے حاصل کی۔
اسی طرح لیبر کی 3 نشستوں میں سے بھی 2 مسلم لیگ (ن) نے حاصل کیں اور ایک نشست پی ٹی آئی کے حصہ میں آئی۔