مشیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دہشت گردی، شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب اور قومی لائحہ عمل سے کامیابیاں ملی۔

جمہوری تسلسل نے ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بنیاد فراہم کی:سرتاج
16 جنوری 2016 (21:52)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل نے ملک میں سیاسی استحکام کیلئے بنیاد فراہم کی، دنیا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن اس کے برعکس پاکستان میں دہشت گردی میں 60 سے 70 فیصد کمی آئی ہے۔
ہفتہ کو مشیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے کامیابیاں ملی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
حکومت پڑوسیوں سمیت تمام ملکوں کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پوری قوم متحد اور حکومت کی پالیسی صحیح سمت گامزن ہے۔