وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے ہر حاجی کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

16 جنوری 2016 (19:23)
0

حکومت نے اس سال منیٰ میں شہید ہونے والے تیس حجاج کے لواحقین کو امدادی رقم دے دی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے ہر حاجی کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔
منیٰ میں بھگدڑ میں مجموعی طورپر بیاسی پاکستانی حجاج شہید ہوئے تھے۔
حج کے دوران سعودی عرب میں طبعی طور پر یا حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو بھی پچاس پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔