امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پٹھانکوٹ واقعہ پاکستان اوربھارت مابین امن مذاکرات کوسبوتاژکرنےکی کوشش ہے:امریکہ
16 جنوری 2016 (14:22)
0

امریکہ نے پٹھانکوٹ کے واقعے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بات چیت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف اپنے تعاون کے طریقے تلاش کرنے کیلئے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رہے۔