وزیرمنصوبہ بندی نےکہاہےکہ وزیراعظم نےچین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

آل پارٹیزکانفرنس میں سیاسی جماعتوں کےتحفظات ختم کردئیےہیں:احسن اقبال
16 جنوری 2016 (10:33)
0

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کردئیے ہیں۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا انہوں نے راہداری سے متعلق امور پر صوبوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً مشاورت کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔احسن اقبال نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے اور اس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔