مشیر خارجہ نے کہاہے کہ اس سے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے غربت میں بڑے پیمانے پر کمی لائی جاسکے گی۔

اقتصادی راہداری منصوبے سےعلاقائی ہم آہنگی کوفروغ ملے گا:سرتاج عزیز
16 جنوری 2016 (12:44)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف بڑا اہم منصوبہ ثابت ہوسکتا ہے جس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے غربت میں بڑے پیمانے پر کمی لائی جاسکے گی۔


انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری علاقائی اقتصادی ترقی کیلئے بھی معاون ثابت ہوگی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ اس عظیم منصوبے سے علاقائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اورچین اور دیگر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔