ساہیوال ، چیچہ وطنی، خانیوال،ملتان ، بہاولپور اور لودھراں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

موٹروے اورقومی شاہراہ پرشدیددھندکی وجہ سےحد نگاہ30سے150میٹرکےدرمیان
16 جنوری 2016 (10:52)
0

موٹروے اور قومی شاہراہ پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ تیس میٹر سے ایک سو پچاس میٹر کے درمیان ہے۔نیشنل ہائی وے کے ایک ترجمان کے مطابق ساہیوال ، چیچہ وطنی، خانیوال،ملتان ، بہاولپور اور لودھراں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔


دھند کی وجہ سے لاہور اسلام آباد اوراسلام آباد پشاورموٹروے پرحد نگاہ کم ہوگئی ہے۔موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی موسمی صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کریں۔


انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔